News Details

08/09/2024

صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ایک اہم اقدام کے طور محکمہ اسپورٹس خیبر پختونخوا نے صوبے کی تاریخ کی پہلی میراتھن ریس کا انعقاد کیا۔

صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ایک اہم اقدام کے طور محکمہ اسپورٹس خیبر پختونخوا نے صوبے کی تاریخ کی پہلی میراتھن ریس کا انعقاد کیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے میراتھن ریس کا افتتاح کردیا۔ 25 کلومیٹر پر مشتمل یہ ریس چمکنی سے شروع ہو کر براستہ بی آر ٹی روٹ اسپورٹس کمپلیکس حیات آباد میں احتتام پزیر ہوئی۔ ریس میں ملک بھر سے 3000 سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ اس میراتھن ریس کے انعقاد کے لئے، ٹریفک پلان، اتھلیٹس کو سہولیات اور سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کھیلوں کے فروغ کو اپنی حکومت کی اہم ترجیحات کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے خطیر وسائل خرچ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہماری حکومت کی توجہ کا مرکز ہیں، ان کی فلاح و بہبود اور انہیں صحتمند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات ا ±ٹھائے جارہے ہیں، کھیلوں کی سرگرمیوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ پشاور میراتھن ریس کے انعقاد کو کھیلوں کے فروغ کے لئے ایک اہم اقدام قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اور اہم ایونٹ ہے جس میں ملک بھر سے اتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں، اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر محکمہ کھیل اور دیگر تمام متعلقہ محکموں کا کردار قابل ستائش ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے ریس میں پہلے نمبر پر آنے والے اتھلیٹ کے لئے انعامی رقم تین لاکھ سے بڑھاکر چار لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر آنے والے ایتھلیٹ کی انعامی رقم دو لاکھ سے بڑھاکر تین لاکھ اور تیسرے نمبر پر آنے والے اتھلیٹ کی انعامی رقم ایک لاکھ سے بڑھاکر دو لاکھ روپے کرنے جبکہ انعامات کی مجموعی رقم دس لاکھ روپے سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کرنے کا اعلان کیا۔ صوبائی کابینہ اراکین، مینا خان آفریدی قاسم علی شاہ، سید فخر جہاں کے علاو ¿ہ محکمہ کھیل کے اعلیٰ حکام بھی افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔ میراتھن ریس کے اختتام پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اتھلیٹس میں انعامات تقسیم کئے گئے۔