News Details

06/09/2024

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسردار علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 پاکستانی قوم کیلئے ایک تاریخی دن ہے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسردار علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 پاکستانی قوم کیلئے ایک تاریخی دن ہے جب پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا نہ صرف منہ توڑ جواب دیا بلکہ پاکستان کی بقاءو سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ثابت کر دیا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور اپنے وطن کی سلامتی کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ۔یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے یہاں سے جاری اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کے دن مسلح افواج اور پاکستانی قوم کا جذبہ دیدنی تھا ، آج پھر ہمیں اسی جذبے کی ضرورت ہے۔ آج کی تاریخ پاکستانی قوم میں ایک نیا جذبہ اور ملک و قوم کی خاطر اپنی جان کی بازی لڑا دینے کا حوصلہ پیداکرتی ہے ۔وطن کے دفاع میں ہمارے سیکیورٹی اداروں نے جس جرا ¿ت و ہمت کا مظاہرہ کیا وہ تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ جلی حروف سے لکھا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ ہم اپنے شہداءکا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک آزاد ، مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ ملک سے محبت کا اولین تقاضا ہے کہ ہم تمام تر امتیازات و مفادات سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کی بقاو سلامتی کیلئے یکجا ہوجائیں۔ اس وقت ملک کو داخلی، خارجی اور مالی بحرانوں سے نکالنے اور معاشی استحکام کیلئے ایک آزادانہ اور دیر پا حکمت عملی کی ضرورت ہے کیونکہ مالی خود کفالت اور معاشی استحکام ناقابل تسخیر قومی دفاع کیلئے ناگزیر ہے ۔ سردار علی امین گنڈاپور نے اس موقع پر کشمیری عوام سے بھی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا مسئلہ کشمیر کو آسان نہ لے، انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے اس مسئلہ کی نزاکت اور حساسیت کو سمجھےں اور مسئلہ کشمیر کوکشمیری عوام کی چاہت کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔