News Details

04/09/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواسردار علی امین خان گنڈ۱ پور کاصوبے میں سماجی تحفظ کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے سلسلے میں اہم اقدام

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواسردار علی امین خان گنڈ۱ پور نے صوبے میں سماجی تحفظ کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے سلسلے میں ایک اہم اقدام کے طورپر صوبائی حکومت کے اڈاپٹیو سو شل پروٹیکشن پراجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مجوزہ حکمت عملی کی منظوری دی ہے اور متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں مطلوبہ تکنیکی معاونت کے حصول کیلئے شراکت دار ادارے(GIZ) کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔ وہ اس سلسلے میں منگل کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاورمیں ایک اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اوروزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد عابد مجید، ایڈ یشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی سید امتیاز حسین شاہ ، ایس ایم بی آر اکرا م اللہ متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اڈاپٹیو سو شل پروٹیکشن پراجیکٹ کا مقصد صوبے میں سماجی تحفظ کے مجموعی نظام کو وقت کی ضروریات کے مطابق مزید مضبوط بنانا ہے۔اس مقصدکے لئے متعلقہ شعبوں کے درمیان روابط کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے سلسلے میں سوشل پروٹیکشن اور دستیاب وسائل کے موثر اور دانشمندانہ استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ پراجیکٹ کے تحت سماجی تحفظ کا ایک مربوط معلوماتی نظام (ڈیٹا سنٹر) قائم کیا جائے گاجو سماجی تحفظ کے شعبے میں ا ±ٹھائے گئے اقدامات ، پروگراموں ، فلاحی سرگرمیوں اور مستحق افراد و خاندانوں کے بارے میں مکمل اور درست معلومات کی ہمہ وقت دستیابی کو یقینی بنائے گا۔ اسی طرح سوشل پروٹیکشن کیلئے قانونی فریم ورک کی تیاری ، گورننس اور کوآرڈنیشن میکنزم اور مانیٹرنگ اینڈ ایوالویشن فریم ورک کی تیاری بھی منصوبے کی اہم خصوصیات میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا کیلئے ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پالیسی بھی تیار کی جائے گی جبکہ صوبے میں غربت میں کمی کے لئے حقیقت پسندانہ منصوبہ بندی اور پر عملدرآمد کیلئے ریسرچ اسٹڈیز بھی کرائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر صوبہ بھر سے مستحق افراد / گھرانوں کے بارے میں مکمل اور درست ڈیٹا اکھٹا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ حتمی مقصد سماجی بہبود کے شعبے میں حکومتی اقدامات اور سرگرمیوں کو مزید موثر اور نتیجہ خیز بنانا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت مختلف فلاحی اقدامات کے ذریعے معاشرے کے ضرورت مند طبقات کی فلاح پر خطیر رقم خرچ کرتی ہے جس کے ثمرات بھی حقیقی معنوں میں مستحق افراد تک پہنچنے چاہئیں، اس سلسلے میں اڈاپٹیو سوشل پروٹیکشن پراجیکٹ اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر صوبے کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی کی تقاریب کے انعقاد کے حوالے سے پہلے سے جاری ہدایات پر جلد ازجلد عمل درآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ا ±نہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت اس مقصد کیلئے فی کس دو لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کرے گی۔