News Details

10/08/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے پیرس اولمپکس 2024 میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم ، ان کے خاندان اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے پیرس اولمپکس 2024 میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم ، ان کے خاندان اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ارشد ندیم کی کامیابی پر ہم سب کو فخر ہے ، یہ پاکستان کےلئے اعزاز کی بات ہے کہ ارشد ندیم نے جیولین تھرومیں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ارشد ندیم جیسے نوجوان ملک کا سرمایہ ہےں جنہوں نے اپنی قابلیت سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔