News Details

10/08/2024

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈا پور کا نیو پشاور ویلی ہاوسنگ پروجیکٹ کی تیز رفتار ترقی پر زور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈا پور کا نیو پشاور ویلی ہاوسنگ پروجیکٹ کی تیز رفتار ترقی پر زور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈا پور نے متعلقہ حکام کو نیو پشاور ویلی ہاو ¿سنگ پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ ہاو ¿س پشاور میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں منصوبے پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔یہ منصوبہ پشاور کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے حکومت کے اہم اقدامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ نےمتعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مذکورہ ہاو ¿سنگ پراجیکٹ کی بین الاقوامی معیارکے مطابق تعمیر و ترقی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ نیو پشاور ویلی ہاو ¿سنگ پراجیکٹ کو علاقے میں بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے شہری منصوبہ بندی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اعلیٰ ترین معیارکا عکاس ہونا چاہیے۔ مزید برآں، وزیر اعلیٰ نے اس منصوبے میں اربن فارسٹری کو بھی شامل کرنے کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے اور اس کے رہائشیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہاو ¿سنگ اسکیم کے اندر چھوٹے جنگلات متعارف کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ محکمہ بلدیات کے سیکرٹری داو ¿د خان، پشاور ڈو یژن کے کمشنر ریاض خان محسود، پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل خالد محمود اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔