News Details

21/05/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت کوہاٹ ڈویژن ڈیویلپمنٹ پروگرام سے متعلق ایک اہم اجلاس وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں منعقد ہوا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت کوہاٹ ڈویژن ڈیویلپمنٹ پروگرام سے متعلق ایک اہم اجلاس وزیر اعلیٰ ہاو ¿س پشاور میں منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ نے آئل اینڈ گیس کی رائلٹی کی مد میں کوہاٹ ڈویژن کےلئے مختص ترقیاتی فنڈ 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس کی حتمی منظوری کےلئے کیس صوبائی کابینہ کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صوبائی وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد باریکول اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری امتیاز حسین شاہ کے علاوہ متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں، کمشنر کوہاٹ اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو کوہاٹ ڈویژن ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے کوہاٹ ڈویژن ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت تینوں اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا سالانہ ورکنگ پلان جلد تیار کرنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ اس بات کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے کہ تیل اور گیس کی رائلٹی کی مد میں پیداواری اضلاع کےلئے مختص رقم انہی اضلاع پر خرچ ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کوہاٹ ڈویژن ڈیویلپمنٹ پروگرام پر عملدرآمد کےلئے قائم کمیٹیوں کو فعال بنانے کےلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کوہاٹ ڈویژن ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت مقامی نوجوانوں کو تکنیکی ہنر سکھانے پر خاص توجہ دینے جبکہ کوہاٹ ڈویژن سے نکلنے والے تیل و گیس کی صحیح مقدار کا تعین کرنے کےلئے میکنزم تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ <><><><><><>