News Details

28/04/2024

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے صوبے میں مزید بارشوں کے امکانات کے پیش نظر صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ، محکمہ ریلیف، اور ریسکیو سمیت تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہدایت کی ہے

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے صوبے میں مزید بارشوں کے امکانات کے پیش نظر صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ، محکمہ ریلیف، اور ریسکیو سمیت تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہدایت کی ہےاور کہا ہے کہ ان بارشوں کے ممکنہ نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لئے تمام تر پیشگی انتظامات کئے جائیں اور اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے طرف سے جاری کردہ ہدایات پر من و عن عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کے عملے کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں بروقت ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کو یقینی بنایا جائے جبکہ بارشوں کی وجہ سے دریاو ¿ں میں ممکنہ سیلابی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے۔ درایں اثناء وزیر اعلی نے مانسہرہ میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد جبکہ ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ میں رہائشی غار گرنے کے نتیجے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ <><><><><><><>